ن لیگ کے ٹکٹ سے محروم رہ جانے والے دانیال عزیز کون ہیں؟

Daniyal-Aziz.jpg

دانیال عزیز نے اپنا سیاسی کیرئیر سنہ 1995 میں شروع کیا. سنہ 1997 کے انتخابات میں دانیال عزیز قومی اسمبلی کی نشت پر آزاد حثیت سے ناروال سے کھڑے ہوئے اور کامیاب ہوگئے اور سنہ 1997 میں ن لیگ کی اس وقت کی حکومت کو سپورٹ کیا اس طرح جب سنہ 2002 میں مرحوم جنرل مشرف نے انتخابات کروائے تو دانیال عزیز دوبارہ آزاد حثیت سے کامیاب ہوگئے اور سیٹ جتنے کے بعد دانیال عزیز نے مسلم لیگ ق کو جوائن کر لیا۔

مسلم لیگ ق میں رہتے ہوئے دانیال عزیز این آر بی کے چیئرمین بھی رہے اور جب مشرف نے ضلع ناظم ،تحصیل ناظم کا نظام متعارف کروایا تھا تو دانیال عزیز کا اس میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
سنہ 2008 میں مسلم لیگ ق کی ٹکٹ پر پہلی بار ناروال سے الیکشن لڑا لیکن وہ الیکشن ہار گئے۔ جب سنہ 2013 میں عام انتخابات کا اعلان ہوا تو دانیال عزیز نے مسلم لیگ ن جوائن کر لی اور سنہ 2013 میں ن لیگ کی ٹکٹ پر ناروال کی سیٹ سے دوبارہ ایم این اے منتخب ہوگئے۔

جب نواز شریف کو پاناما کیس میں نااہل کیا گیا تو دانیال عزیز نے نواز شریف کا بھرپور دفاع کیا ڈان لیکس پر بھی دانیال عزیز کھل کر اظہار کرتے رہے ہیں۔ سنہ 2017 میں جب شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم منتخب ہوئے تو دانیال عزیز ان کی کابینہ کے اہم رکن رہے دانیال عزیر کو وفاقی وزیر برائے نجکاری کا قلمدان سونپ گیا تھا اس طرح سنہ 2018 میں دانیال عزیز کو توہین عدالت کے مرتکب پائے اور انہیں نااہل قرار دے دیا گیا اور سنہ 2018 کے انتخابات میں حصہ نہ لے سکے۔

اب رواں سال الیکشن ہونے جارہے ہیں لیکن دانیال عزیز کو ن لیگ نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سے انہیں ناروال سے ٹکٹ جاری نہیں کیا۔
دانیال عزیز نے احسن اقبال پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ ملک میں جاری مہنگی کے پیچھے احسن اقبال کی غلط پالیسز تھیں جس کی وجہ لوگ مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف احسن اقبال دانیال عزیز کے حلقے سے اپنے بیٹے احمد اقبال کو الیکشن لڑوانا چاہتے تھے۔

مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر نے پی پی 54 سے احمد اقبال کو ٹکٹ دینے کی شفارش کی تھی احمد اقبال ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں جبکہ دانیال عزیز اس حلقے سے اویس قاسم کو الیکشن کروانا چاہتے ہیں لیکن اس صورتحال میں نہ تو احسن اقبال کے بیٹے کو ٹکٹ ملا اور نہ ہی دانیال عزیز کو پارٹی نے ٹکٹ جاری کیا۔

دانیال عزیز نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ ناروال کے حلقے سے آزاد حثیت الیکشن ن لیگ کے خلاف لڑیں گے اور ان کی اہلیہ مہناز عزیز صوبائی نشت پر ناروال سے مقابلہ کریں گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے