فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف سماعت شروع

2589389-icjhearingagainstisraelonpalestinegenocide-1704976584-277-640x480.jpg

دی ہیگ: اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت برائے انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی پر جنوبی افریقا کی مقدمے کی پہلی سماعت کا آغاز ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا نے 84 صفحات پر مشتمل پٹیشن دائر کی تھی جس میں اسرائیل کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔

جس پر آج پہلی سماعت کا آغاز ہوگیا جس کی سنوائی 15 ججز کا پینل کر رہا ہے جب کہ درخواست گزار جنوبی افریقا اور دفاع کرنے والے اسرائیل کے بھی نمائندے بھی بطور جج حصہ بنیں گے۔

اس وقت عالمی عدالت انصاف میں 15 ججز جن ممالک سے ہیں ان میں امریکا، روس، چین، فرانس اور بھارت بھی شامل ہیں۔ امریکا اور روس بالترتیب عدالت کے صدر اور نائب صدر ہیں۔
جنوبی افریقا کی اس درخواست کی پاکستان سمیت 13 ممالک نے حمایت کی تھی جب کہ اسے او آئی سی اور انٹرنیشنل جیوش اینٹی زوئینسٹ نیٹ ورک سمیت 5 عالمی ادارے بھی اسرائیل کے خلاف مقدمے کے حق میں ہیں۔

اس مقدمے میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں فوجی آپریشن روکنے کا حکم دیا جائے تاہم اسرائیل نے نسل کشی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ بین الااقوامی عدالت برائے انصاف جنوبی افریقا کے اسرائیل کے خلاف دائر مقدمے میں صرف اپنی رائے دے سکے گا کیونکہ یہ مقدمہ فوجداری مقدمہ نہیں ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے