عالمی عدالت انصاف میں عنقریب اسرائیل کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز

198.jpg

جمعرات 11 دسمبر کے دن عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں عدالتی کارروائی کا آغاز ہونے والا ہے۔
یاد رہے جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل پر غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی اور دیگر جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں کیس کیا تھا۔ اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی سمیت کئی دیگر ممالک نے بھی اس کیس میں جنوبی افریقہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیل کے خلاف یہ کیس 84 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں جنوبی افریقہ نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل غزہ جنگ کے دوران "نسل کشی کی روک تھام اور سزا سے متعلق کنونشن” میں درج شدہ قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔ اسرائیل اور جنوبی افریقہ دونوں نے اس کنونشن پر دستخط کر رکھے ہیں جبکہ یہ کنونشن عالمی عدالت انصاف کو اقوام متحدہ کے اعلی ترین عدالتی اتھارٹی کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے