الیکشن کمیشن سپریم کورٹ جائے، ہمیں وہاں سے بھی انصاف ملے گا، چیئرمین پی ٹی آئی

2589436-barristergohar-1704979395-709-640x480.jpg

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے امید ظاہر کی ہے کہ الیکشن کمیشن کے سپریم کورٹ جانے پر بھی پی ٹی آئی کو انصاف ملے گا۔اڈیالہ جیل کے باہر بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو عدالتی حکم کا احترام کرنا چاہیے، بلاشبہ الیکشن کمیشن پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ جائے مگر ہمیں امید ہے سپریم کورٹ سے بھی ہمیں انصاف ملے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کی درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کرتا تب تک ہمارا انتخابی نشان بحال ہے۔بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے آج دو کیسز پر سماعت ہوئی ہے، ایک کیس میں خان صاحب جوڈیشل ہوگئے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیسز کی گزشتہ سماعت کو کالعدم قرار دیا ہے، ہمیں امید ہے باقی کیسز کے ٹرائل بھی کلعدم قرار پائینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے