سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی مستعفی

190.jpg

اسلام آباد: جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم کورٹ کے جج کے حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے استعفے میں کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات تھی کہ میں لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کا جج رہا، وہ حالات جو عوامی علم میں ہیں اور پبلک ریکارڈ پر ہیں، ایسے حالات میں میرے لیے بطور جج سپریم کورٹ عہدے پر برقرار رہنا ممکن نہیں، بطور جج سپریم کورٹ عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔
جسٹس مظاہر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں دو ججز کی آسامیاں خالی ہو جائیں گی۔
استعفے کے بعد جسٹس مظاہر نقوی اب پینشن اور دیگر مراعات کے حقدار ہوسکتے ہیں، اگر سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ پر ہٹاتی تو پینشن اور دیگر مراعات سے بھی ہاتھ دھونا پڑتے۔
جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف جوڈیشل کونسل میں 10 شکایات زیر التوا تھیں جن میں جسٹس مظاہر نقوی پر مس کنڈکٹ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو دو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے جبکہ جسٹس مظاہر نقوی نے کونسل کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے جسٹس مظاہر نقوی کی کونسل کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے