آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ معاشی کامیابیوں کا تعین کریگا

2587786-imfandpakistan-1704691780-508-640x480.jpg

کراچی: پاکستان کا آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ معاشی کامیابیوں کا تعین کریگا۔2023 پاکستان کیلیے بدترین معاشی اتارو چڑھائو کا سال رہا، سال کے آخر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 68,131ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھوا، ستمبر میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 334 کی ریکارڈ سطح تک گرا، جو کہ سال کے آخر تک قدر میں بہتری کے ساتھ 279 پر پہنچا، مئی کے مہینے میں منگائی 29 فیصد کی بلند ترین سطح پر رہی، پہلی ششماہی کے دوران شدید ترین معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اور ملک ڈیفالٹ کے دہانے تک پہنچا، تاہم جولائی میں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد حالات بہتر ہونا شروع ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے