حماس رہنما العاروری کے قتل کا جواب یقینی طور پر دیا جائے گا، سید حسن نصراللہ

xAruri-killing-768x403.jpg.pagespeed.ic_.tNaMaL7Cn7.webp

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ حماس کے نائب سیاسی سربراہ صالح العاروری کے قتل کا جواب ضرور دیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل حزب اللہ لبنان نے گزشتہ بدھ کو اپنے خطاب میں غزہ اور خطے میں جاری صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جمعے کو مختلف مسائل پر مزید جامع انداز میں گفتگو کا ارادہ رکھتے ہیں۔حسن نصراللہ نے حزب اللہ کے رکن مرحوم حاجی محمد یاغی کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صوبہ کرمان میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے کے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت کی۔انہوں نے عراق میں حشد الشعبی کے اعلی کمانڈر ابو تقوی السعیدی کی شہادت پر بھی تعزیت پیش کی۔نصر اللہ نے مزید کہا کہ ابو سلیم بعلبک کے علاقے میں انقلابی قوت سے سرشار کارکن کے طور پر ابھرے جس نے انمٹ نقوش چھوڑے۔ابو سلیم کے بارے میں میری گواہی محض ایک بیان نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے پائیدار تعلق کی ایک ٹھوس شہادت ہے جو 1978 میں ہمارے نوجوانوں سے شروع ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے