اسرائیلی یرغمالیوں کے لواحقین نے تل ابیب کی مرکزی شاہراہ بند کردی

Israeli-hostages-768x403.jpg

حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کے خاندان والوں نے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے تل ابیب کی سب سے بڑی شاہراہ بند کردی۔رپورٹ کے مطابق غزہ میں حماس اور اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے درمیان سخت جنگ کے بعد اسرائیلی یرغمالیوں کی جان خطرے میں پڑگئی ہے۔ اسرائیل میں یرغمالیوں کے لواحقین نیتن یاہو حکومت پر حماس کے ساتھ مذاکرات اور جنگ بندی کے ذریعے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونیوں نے نتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔مبصرین اور ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فورسز کے شدید حملوں کی وجہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔اسرائیلی فورسز کے ساتھ تصادم کے دوران کئی اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یرغمالیوں کو بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر لواحقین نے اسرائیل کے اندر مظاہروں میں تیزی لائی ہے۔تل ابیب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے شہر کی سب سے بڑی شاہرہ کو بند کرکے یرغمالیوں کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے