مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر عراقی استقامت کا ڈرون حملہ

142.jpg

عراق کی اسلامی استقامت نے مشرقی شام میں العمر امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
مشرقی شام ميں واقع العمر امریکی فوجی اڈے پر عراقی استقامت کے ڈرون حملے میں کئی امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔
زخمی امریکی فوجیوں کو العمر فوجی اڈے سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شمالی شام ميں اس کے دیگر فوجی اڈوں اور اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
عراقی استقامت کے حملوں کے بعد مشرقی شام میں واقع امریکی فوجی اڈوں کے اوپر امریکی ڈرون اور ہیلی کاپٹروں کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
عراق کی اسلامی استقامت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دیرالزور میں واقع العمر آئل فیلڈ پر قابض امریکی فوجیوں کے خلاف اس کی یہ کارروائی غزہ میں صیہونی جرائم کا جواب ہے اور امریکہ کے خلاف اس طرح کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے