کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی
کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری تا مارچ 2023 کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے کیا گیا ہے، اضافے سے کے الیکٹرک صارفین پر 9 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔کے الیکٹرک کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ نیپرا نے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔