شہباز شریف کے کراچی سے کاغذات نامزدگی منظوری کا فیصلہ چیلنج
کراچی: شہباز شریف کے کراچی سے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا۔سابق وزیراعظم شہباز شریف کے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا گیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں شہباز شریف کے حلقہ این اے 242 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف پیپلز پارٹی کے امیدوار مسعود خان مندوخیل نے اپیل دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے میرے اعتراضات کو مسترد کردیا ہے۔اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے جلد بازی میں قانونی تقاضوں کو نظر انداز کرکے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کو منظور کیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر کا 29 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔