ٹیکس ادا کرنیوالوں سے زیادہ ٹیکس لینا کارنامہ نہیں، بزنس کونسل

2585440-pbc-1704175980-728-640x480.jpg

کراچی: پاکستان بزنس کونسل نے کہا ہےکہ پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والوں سے زیادہ ٹیکس لینا کارنامہ نہیں ہے۔پاکستان بزنس کونسل نے مالی سال 2023-24 کی پہلی ششماہی میں ایف بی آر کے مقررہ ہدف سے ٹیکس وصولیوں جشن منانے سے متعلق کہا ہے کہ زائد ریونیو وصولیوں پر جشن مناتے ہوئے ہدف مقرر کرنے کے معیار کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔پاکستان بزنس کونسل کی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ انتظام کی افادیت، انتظام جانچنے کے پیمانے پر انحصار کرتی ہے۔ پی بی سی نے استفسار کیا ہے کہ کیا پائیدار ٹیکس آمدن کے لیے ریئل اسٹیٹ، ریٹیل ہول سیلز، ڈاکٹرز، بیوٹی سیلون و ٹرانسپورٹ کو نیٹ میں لایا گیا ہے لہذا پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والوں سے زیادہ ٹیکس لینا کارنامہ نہیں ہے، آئی ایم ایف ہدف میں ایف بی آر کی ٹیکس آمدن بڑھانے کی صلاحیت پر توجہ نہیں ہے اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کا سیاسی عزم کمزور ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے