معاشی ترقی میں ورکنگ ویمن کا کردار اہم… سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا!

76.jpg

22دسمبر کو ہر سال پاکستان میں ـورکنگ ویمن کا قومی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد رسمی اور غیر رسمی شعبے میں کام کرنے والی خواتین کے کام کو تسلیم کرنا اور ان کے حقوق و تحفظ کیلئے اقدامات کرنا ہے۔
2011ء میں اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے 22 دسمبر کو سرکاری طور پر ’ورکنگ ویمن کا قومی دن‘ منانے کا اعلان کیا جس کے بعد سے اب تک ہر سال یہ دن باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔ اس روز سرکاری و غیر سرکاری اداروں، سول سوسائٹی سمیت خواتین کی جانب سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ معاشرے میں آگاہی پیدا کرکے، کام کی جگہ پر ہراسمنٹ سمیت خواتین کے بیشتر مسائل حل کیے جا سکیں
قومی دن کے موقع پر جہاں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں وہیں اس بات کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے کہ ورکنگ ویمن کی صورتحال کیا ہے، انہیں کیا مسائل درپیش ہیں اور ان کے حوالے سے کن مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس اہم دن کے موقع ’’ایکسپریس فورم‘‘ میںایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت، اکیڈیمیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے