خیبرپختونخوا میں بھی اسکولوں کی سرمائی تعطیلات بڑھا دی گئیں

64.jpg

پشاور: خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے میدانی علاقوں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے سرد ترین علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 29 فروری 2024 تک ہوں گی۔
اعلامیے کے مطابق شدید سرید اور اساتذہ کی الیکشن 2024 میں مصروفیات کی وجہ سے اب میدانی علاقوں کے اسکول 7 جنوری سے کھلیں گے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق تعطیلات میں اضافہ سردیوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
اس سے قبل خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں کو جھوٹ اور سوشل میڈیا پر وائرل نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دیا تھا۔
محکمہ تعلیم کے پی نے کہا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، پشاور سمیت صوبے کے میدانی علاقوں کے تعلیمی ادارے یکم جنوری 2024ء کو معمول کے مطابق کھلیں گے۔
محکمہ تعلیم نے مزید کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کو صوبائی وزیر تعلیم سے منسوب کر کے وائرل کیا گیا ہے اور خبر میں موسم سرما کی تعطیلات کو 13 جنوری 2024ء تک توسیع کرنے کی بات کی گئی ہے جو کہ غلط ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے