سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود کیخلاف سماعت بغیر کسی کارروائی ملتوی

2583934-imrankhanshahmahmoodqureshi-1703835155-219-640x480.jpg

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی طبیعت خرابی کے باعث ملتوی کی گئی۔عدالتی عملہ اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت 3 تاریخ ڈال کر روانہ ہوگیا، شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔سماعت سے قبل، جیل انتظامیہ نے بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کو جیل میں جانے سے روک دیا تھا۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جیل انتطامیہ بہنوں اور وکلاء کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہی، شاہ محمود قریشی کے وکلاء اور فیملی جیل میں جا چکے ہیں اور ابھی تک جج بھی جیل نہیں پہنچے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے