فیض آباد دھرنا کیس؛ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید دوبارہ طلب

2583928-faizhameed-1703846379-496-640x480.jpg

اسلام آباد: فیض آباد دھرنا کیس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کو دوبارہ طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کو آئندہ ہفتے طلب کیا گیا ہے۔ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے فیض آباد دھرنا کیس میں فیض حمید کی طلبی دوسری بار ہے۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو طلبی کا نیا نوٹس وزارت دفاع کے ذریعے بھجوایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے