شمالی کوریا کے رہنما کا جنگی تیاریاں تیز کرنے کا حکم

36.png

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے فوج کو جنگی تیاریاں تیز کرنے کا حکم دےدیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کم جونگ ان کی جانب سے اسلحہ ساز اداروں اور جوہری ہتھیاروں کے شعبے کو پیداوار بڑھانے اور جنگی تیاریاں تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
شمالی کوریا کے رہنما کا کہنا ہے کہ جنگی تیاریاں بڑھانے کا مقصد امریکا کے کسی بھی حارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دینا ہے۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا ایسے تمام ملکوں سے رابطے اور تعلقات بڑھائے گا جو موجودہ سامراجی قوت کے ساتھ نہیں ہیں اور خود مختار ہیں۔
شمالی کوریا اور روس کے درمیان گزشتہ دنوں رابطوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے