سرکاری اسپتال کا ڈاکٹرمریض کی موت کا ذمہ دارثابت،دیت ادا کرنے کا حکم

2582998-saudihospital-1703653615-489-640x480.jpg

ریاض: سعودی عرب میں سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کو مریض کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض کے ایک سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کو مریض کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے دیت ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔انتقال ھونے والے شخص کے ورثا کے وکیل نے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر کی غلطی کے باعث یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ عدالت کی طبی کمیٹی نے دیت ادا کرنے کی سفارش کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر نے دل کے مرض میں مبتلا شخص کا مکمل طبی معائنہ کے بغیرانہیں صحت مند قرار دیتے ہوئے درد ختم کرنے والی دوا دے کر گھر بھیج دیا تھا۔ گھر پہنچنے کے فوری بعد مریض درد کی شدت سے جاں بحق ہوگیا۔عدالت نے طبی کمیٹی کی جائزہ رپورٹ میں ڈاکٹر کی غلطی ثابت ہونے پر اسے دیت ادا کرنے کا حکم دیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے