امریکہ بحیرہ احمر میں دخل اندازی بند کرئے : انصار اللہ ” کی امریکہ کو تنبیہ

كلمة-محمد-عبدالسلام-خلال-لقاء-السيد-عبدالملك-بدر-الدين-الحوثي-بعقلاء-اليمن-19-08-2017.jpg

صںعا :- یمن کی مزاحمتی تنظیم : انصار اللہ ” کے سیاسی ونگ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنے حالیہ بیان میں امریکہ کو اسرائیلی مفادات کی آڑ میں بحیرہ احمر میں دخل اندازی بند کرنے کی تنبیہہ دیتے ہوئے بصورت دیگر سخت نتائج کی دھمکی دی ہے

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ بحیرہ احمر کی حدود میں لاپروہانہ رویہ کا مظاہرہ کر رہا ہے اور یہ امریکی جنگی بحری جہاز کی لاپرواہی اور عجلت ہے جسکی بنیاد پر وہ یمنی ڈرون کو نشانہ بنانے کے لیے بےدریغ اور بلاجواز فائرنگ کا مرتکب ہوا ہے

امریکہ کی اس فائرنگ سے جمہیوریہ گیبون کا بحری جہاز جو جنوب کی طرف سفر کر رہا تھا بمشکل ہدف بننے سے بچا ہے

یاد رہے کہ انصار اللہ کی اسرائیل مخالف سرگرمیوں کی آڑ میں امریکہ بحیرہ احمر میں دس رکنی عالمی بحری سکواڈ بنانے کا اعلان پہلے ہی کر چکا ہے

لیکن اس محاذ پر بھی امریکہ کو تنہائی کا سامنا ہے اسکے قدیمی حلیف فرانس اسپین اور اٹلی بھی اس بحری سکواڈ کا حصہ بننے سے معذرت کر چکے ہیں

انصار اللہ کے ترجمان نے امریکہ کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ اور اسکے اتحادیوں نے اپنا رویہ نہ بدلا تو بحیرہ احمر ایک غیر مستحکم علاقہ بن جائے گا

انہوں نے ہمسایہ ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ احمر کے ساحلی ممالک کو اپنی می سلامتی کو درپیش حقیقی خطرے (امریکہ)  کا ادراک ہونا چاہیے

 

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے