اسرائیل کی حماس کو طویل مدتی جنگ بندی کی پیشکش

2578425-israelibombartment-1702636922-632-640x480.jpg

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے فلسطینی رہنماؤں کی رہائی اور طویل مدتی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے غزہ میں یرغمال بنائے گئے 30 سے 40 اسرائیلیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا دورانیہ ایک ہفتے سے ایک ماہ تک ہوسکتا ہے، جبکہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فورسز کا عارضی انخلا بھی پیشکش میں شامل ہے۔

دریں اثنا حماس نے یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کی بات چیت سے متعلق بیان میں کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن رُکنے تک یرغمالیوں کی رہائی پر بات نہیں ہوگی۔

حماس نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت مکمل ختم ہونے تک مذاکرات نہ کرنا فلسطین کا قومی فیصلہ ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام نے لبنانی سرحد سے اسرائیل پر حملہ کیا۔

القسام بریگیڈ کے مطابق اسرائیلی بستی افیفیم کو لبنان سے میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا، حملےمیں کئی اسرائیلی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے