والدین یا شوہر نہ ہونے پر خواتین قریبی محرم کی اجازت سے حج پر جاسکتی ہیں، مذہبی امور
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے والدین اور خاوند نہ ہونے کی صورت میں بھی خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی اجازت دے دی۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق محرم کے بغیر خواتین حج کرسکیں گی اس کے لیے انہیں والدین اور خاوند کی اجازت دکھانا ہوگی۔ والدین یا خاوند کی فوتگی کی صورت میں نردیک ترین محرم رشتہ دار جن میں بھائی، بیٹا، چچا، ماموں، بھانجا سے حلف نامہ پر دستخط کرواکر حج پر جاسکتی ہیں۔
ترجمان نے وضاحت کی کہ یہ وضاحت ایسی خواتین کے اصرار پر دی گئی ہے کیونکہ کئی حج پر جانے کی خواہشمند تھیں مگر مجوزہ حلف نامہ میں صرف والدین ی شوہر سے اجازت کا ذکر کیا گیا تھا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق ان دو محرم رشتوں کے فوت ہونے کی صورت میں پہلے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں آپشن نہیں تھا تاہم اب ایسی خواتین کی آسانی کیلئے نیا سرکلر جاری کیا گیا ہے