امریکہ کے بحری اتحاد کی کوئی پرواہ نہیں ” انصار اللہ کا بیان
صنعا:- انصار اللہ کے سینئر اہلکار محمد عبدالسلام نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ” انصار اللہ ” کو امریکہ کے دس ملکی بحری اتحاد کی کوئی پرواہ نہیں
اور ہم غزہ کے ساتھ تھے اور غزہ کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے
انہوں نے مزید کہا جسطرح امریکہ نے خود کو اسرائیل کئ ناجائز کاز کی حمایت کی اجازت دے رکھی ہے بلکل ویسے ہی یمنی فوج اور انصار اللہ نے فلسطین کے جائز کاز کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے
اپنے بیان میں محمد عبدالسلام نے کہا کہ ” بحیرہ احمر کا پانی سب کے لیے محفوظ ہے علاوہ انکے لیے جو اسرائیل کا رخ کرنا چاہتے ہیں