اسرائیل پر غزہ میں فائر بندی کے لیے بڑھتا ہوا دباؤ، امریکہ کا اسرائیل کو مسلح کرنے کا عزم

2578425-israelibombartment-1702636922-632-640x480.jpg

اسرائیل کو اقوام متحدہ کی نئی ووٹنگ اور تازہ مغربی سفارتی کوششوں کے ساتھ غزہ میں فائر بندی کے لیے منگل کو عالمی دباؤ کے ایک اور دور کا سامنا کرنا پڑا ہے

جبکہ امریکہ نے اپنے اتحادی کو مسلح کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا منگل کو اجلاس طلب کیا گیا تھا جس کا مقصد محصور فلسطینی علاقے میں فائر بندی کے مطالبے پر غور کیا گیا تھ

، اس سے قبل امریکہ کی جانب سے ایک سابقہ ​​بل کو ویٹو کر دیا گیا تھا۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے بھی فرانسیسی اور اطالوی رہنماؤں سے ملاقات کرنی تھی تاکہ تنازعے میں ’پائیدار جنگ بندی‘ پر زور دیا جا سکے۔

غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے فوجی ردعمل میں 19,400 سے زائد افراد جان سے جا چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ منگل کو مصر کی سرحد کے قریب واقع جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی حملے میں کم از کم 20 افراد جان سے گئے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے