مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا 12واں اجلاس، امیدواروں کا حتمی فیصلہ نہ ہوسکا

2579684-pmln-1702905965-224-640x480.jpg

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں میں امیدوار کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کردی تاہم پارٹی کا مرکزی پارلیمانی بورڈ 12 اجلاس ہونے کے باوجود امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کرسکا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا ایک اور اجلاس ہوا، جس میں پارٹی قیادت کی جانب سے امیدواروں کا حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاسوں کا سلسلہ بائیس دسمبر تک جاری رہے گا اور اُسی روز کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں میں ہر امیدوار کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کر دی جبکہ ایک سے زیادہ مضبوط امیدواروں والے حلقوں میں ٹکٹوں کا فیصلہ دسمبر کے آخری دنوں میں کئے جانے کا امکان ہے۔مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ جنوری کے پہلے ہفتے کیا جائے گا۔اُدھر ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکریٹریٹ کے باہر احسن اقبال نے ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی پارلیمانی بورڈ کا بارہواں اجلاس ہوا، جس میں سندھ سے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے