اسرائیل ” ڈیفنس ہیڈ کوارٹر ” کے سامنے احتجاجی مظاہرین نے دھرنا دے دیا
تل ابیب ” ڈیفنس ہیڈ کوارٹر ” کے سامنے احتجاجی مظاہرین نے خیمے نصب کر لیے
تفصیلات کے مطابق حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو حکومت مخالف مظاہرہ کیا اور اپنے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک ڈیفنس ہیڈ کوارٹر کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے خیمے نصب کر لیے
ان مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اسرائیلی حکومت یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کا آغاز کرئے
جمعہ کے دن غزہ میں کاروائی کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے تین یرغمالیوں کی ہلاکت کے بعد اس مطالبے نے زور پکڑ لیا ہے
یاد رہے کہ جمعہ کو اسرائیلی فوج نے بوکھلاہٹ میں ” سفید کپڑا لہراتے ” اپنے ہی نہتے یرغمالیوں پہ فائر کھول دیا تھا