غزہ کی پٹی کو روئے زمین پر نہیں رہنا چاہیے، اسرائیلی وزیر
غزہ: غزہ پر ایٹم بم گرانے کا بیان دینے والے اسرائیلی وزیر نے غزہ پر قبضہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اسرائیل کے ثقافتی ورثہ کے وزیر امیچائی یاہو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر مکمل طور پر قبضہ کر لیا جانا چاہیے۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیر نے بیان دیا تھا کہ غزہ پر جوہری بم پھینکنا مسئلے کا ایک ممکنہ حل ہے۔ غزہ کی پٹی کو روئے زمین پر نہیں رہنا چاہیے۔ اسرائیل کو وہاں دوبارہ بستیاں قائم کرنا ہوں گی۔