موجودہ صورتحال کا ذمہ دار الیکشن کمیشن کو نہیں ٹھہرایا جاسکتا‘

a93b9d43-d359-4307-90c5-29970b2f934e.png

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس نے 8 فروری کو الیکشن کروانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے تھے مگر اب ’موجودہ صورتحال کا ذمہ دار‘ اسے ’نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔‘ایک بیان میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ’چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ ڈی آر اوز اور آر اوز کا تقرر کر دیا گیا تھا، ملک بھر میں ڈی آر اوز اور آر وز کی ٹریننگ بھی شروع کر دی تھی۔ ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ الیکشن شیڈول سے پہلے ضروری ہے، ٹریننگ ضروری ہے تاکہ شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی کا اجرا اور وصولی کر سکیں۔‘تاہم اس کے مطابق تحریک انصاف نے ان کے ’تقرر کو چیلنج کیا۔۔۔ جلد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔‘خیال رہے کہ تحریک انصاف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے بیورو کریسی کے افسران کی مدد سے الیکشن کروانے کا نوٹیفکیشن معطل کیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے