یمنی بحری فوج نے ایک اور بحری جہاز کو نشانہ بنا دیا

y.jpg

یمنی بحری فوج نے ایک اور بحری جہاز کو نشانہ بنا دیا

صنعا :- یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سرا ء نے رات گئے اپنے بیان میں اسرائیلی بندرگاہ کی طرف بڑھنے والے ایک اور بحری جہاز کو نشانہ بنا ڈالا

تفصیلات کے مطابق یمنی نیول فورس نے اسرائیل کی طرف بڑھنے والے کنٹینر بحری جہاز ” مرسی جبرالٹر ” کے خلاف فوجی آپریشن کرتے ہوئے خودکش ڈرون سے نشانہ بنا ڈالا

ترجمان کے مطابق مذکورہ بحری جہاز کو پہلے وارننگ دیں گئیں اور اسکے نہ رکنے پر ڈرون اٹیک سے اسکے ایک حصے کو تباہ کر دیا گیا

پچھلے 48 گھنٹوں میں یمنی نیول فورس نے متعدد بحری جہازوں کو  کامیابی کے ساتھ اسرائیلی بندرگاہ کی طرف بڑھنے سے روکا ہے

یاد رہے کہ یمنی مسلح فوج اور مقاومتی گروہ انصار اللہ کی طرف سے اسرائیل کی طرف بڑھنے والے ہر قومیت کے جہاز کو بزور بازو روکنے کی دھمکی پہلے سے دی جا چکی ہے

اس سے پہلے یمنی فوج نارویجن  بحری جاز ” سٹرنڈا ” کو بھی اینٹی شپ میزائل سے نشانہ بنا چکی ہیں

یمنی فوج اور انصار اللہ کا کہنا ہے جب تک غزہ میں موجود فلسطینیوں کو خوراک اور ادویات کی ترسیل جاری نہیں ہوتی تب تک وہ اسرائیل کا بحری مقاطعہ جاری رکھیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے