شوکت عزیز صدیقی کیس: سپریم کورٹ نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل فیض حمید کو نوٹس جاری کر دیا

e798971c-5e50-4e6e-b13a-e9868352c4f8-1.png

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے برطرف کیے جانے والے جج شوکت عزیز صدیقی کے مقدمے کی سماعت کے دوران آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو نوٹس بھیج کر ان سے الزامات کا جواب طلب کر لیا ہے۔شوکت عزیز صدیقی کے وکیل نے جو سات نام دیے تھے ان میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نام بھی شامل تھا مگر عدالت نے قرار دیا کہ ان کا اس مقدمے میں کوئی براہ راست کردار سامنے نہیں آیا ہے۔شوکت عزیز کے وکیل حامد خان نے آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر عرفان رامے اور بریگیڈیئر فیصل مروت کو بھی فریق بنانے کی استدعا کی۔ سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور خان کاسی اور سپریم کورٹ کے سابق رجسٹرار ارباب محمد عارف کو بھی نوٹس بھیج دیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے