ڈی آئی خان؛ خودکش حملے میں 3 سکیورٹی اہل کار شہید، 12 زخمی

2577004-dikhansuicideattack-1702357562-856-640x480.jpg

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں درابن اسکول میں رہائش پذیر سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور رات 3 بجے خود کش گاڑی اسکول کی عمارت سے ٹکرا دی ، جس کے نتیجے میں عمارت گر گئی۔

خود کش حملے میں 3 سکیورٹی اہل کار شہید اور 12 زخمی ہو گئے۔ پولیس کنٹرول روم کے مطابق درابن اسکول میں فورسز کے جوان رہائش پذیر تھے ۔ دھماکے کے بعد دہشت گرد عمارت میں گھس گئے۔ دریں اثنا دہشت گردوں نے اسکول سے متصل تھانہ درابن پر بھی حملہ کیا ، جہاں پولیس اور فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی۔

واقعے کے بعد درابن میں آج تمام بازار اور مارکیٹیں بند کردی گئیں جب کہ تحصیل درابن میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز بھی تاحکم ثانی بند رہیں گے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے