سعودی کمپنی آرامکو کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ، معاہدہ طے

2577229-amraco-1702386602-381-640x480.jpg

اسلام آباد: سعودی کمپنی آرامکو نے پاکستان کے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے حتمی معاہدے پر دستخط بھی ہوگئے۔جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (گو ) میں 40 فیصد حصص حاصل کرنے کے لیے حتمی معاہدوں پردستخط کردییے ہیں۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گوایک ڈاؤن اسٹریم فیول، لبریکنٹس اورکنو ینیس اسٹور آپریٹر، پاکستان کی سب سے بڑی ریٹیل اور اسٹوریج کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ یہ معاہدہ روایتی شرائط، بشمول قانونی منظوری پرمشروط ہے۔اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ متوقع سرمایہ کاری آرامکو کا پاکستانی ایندھن کی مارکیٹ میں پہلا مرحلہ ہے۔ معاہدہ کے تحت آرامکو کو اپنی مصنوعات کے لیے مزید آوٴٹ لیٹس حاصل ہوں گی اور Valvoline برانڈڈ لبریک ینٹس کو بھی نئے مواقع ملیں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے