ذواذوالفقار علی بھٹو پھانسی پر صدارتی ریفرنس پر سماعت آج: کارروائی سپریم کورٹ سے براہ راست نشر کی جائے گی

505ec8e0-97e8-11ee-b812-7f11aef89e24.jpg

سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو پھانسی پر صدارتی ریفرنس پر تقریباً 12 برس کے بعد سماعت آج ہو گی اور اس کیس کی کارروائی سپریم کورٹ کی ویب سائٹس سے براہ راست نشر کی جائے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اس ریفرنس کی عدالتی کارروائی کی لائیو نشریات کا مطالبہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سنہ 2011 میں سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی پر ایک صدارتی ریفرنس دائر کیا تھا جس میں عدالت سے پانچ اہم سوالات کے جوابات طلب کیے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے