آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف قرارداد منظور

ajk-assembly-696x342.webp

منظر آباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں بھارتی سپریم کورٹ کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق کیس کے فیصلے کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی۔وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید نے قرارداد ایوان میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے انتہا پسند مودی سرکار کا 5 اگست 2019 کا فیصلہ برقرار رکھا، بھارتی حکومت اور اداروں نے ہمیشہ کشمیری عوام سے غداری کی تاریخ دہرائی۔قرارداد کے مطابق سپریم کورٹ نے کبھی بھی کشمیریوں کے حق میں فیصلہ نہیں دیا، مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کروانے سے متعلق فیصلہ قابلِ مذمت ہے، عدالت نے مودی حکومت کے خواہش کے عین مطابق فیصلہ دیا ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے