غزہ جنگ: امریکا نے اسرائیل کیلیے 14ہزار ٹینک کے گولے روانہ کردیے

2576186-ussendsarmstoisrael-1702189786-242-640x480.jpg

واشنگٹن: غزہ جنگ کو تقویت دینے کے لیے امریکا نے کانگریس کی منظوری کے بغیر ٹینک کے 14ہزار گولے اسرائیل بھیجے دیے۔

ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق پینٹاگون نے اپنے بیان میں بتایا کہ محکمہ خارجہ نے آرمز ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ کے تحت اسرائیل کو فوری طور پر 106.5 ملین ڈالر مالیت گولے بھیجے ہیں۔

پینٹاگون کے بیان کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کانگریس کو تفصیلی جواز فراہم کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی قومی سلامتی کے مفادات میں اسرائیل کو فوری طور پر ٹینک کے گولے فراہم کیے جائیں۔
واضح رہے کہ 7اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ کے باعث غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے 17700 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 49300 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 130 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے