صہیونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے شدید حملے

4693119.jpg

لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر حملوں میں اضافہ کیا ہے۔تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرحدی علاقوں کے قصبوں العالم، الراحب، خربت اور میتات میں صہیونی ٹھکانوں پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقاومت کے حملوں کے بعد صہیونی قصبوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔دوسری جانب القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے یرغمالیوں کو آزاد کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ تنظیم کے جوانوں نے صہیونی حملے کے بعد جوابی کاروائی کرتے ہوئے کئی کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے