بھارت سمیت ہمسایوں کیساتھ تعلقات کو فروغ دیں گے، نواز شریف

n01101452-b.jpg

مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو فروغ دیں گے، کچھ کرداروں نے ترقی کرتے پاکستان کو برباد کیا، وقت ثابت کر رہا ہے ہم صحیح تھے۔ لاہور میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے چھٹے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم نظروں سے اوجھل لیکن دل کے بہت قریب رہے ہیں، دعا ہے اللہ قوم کو مشکلوں سے نکالے اور 25 کروڑ عوام کو آسانی والی زندگی عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ملک ترقی کر رہا تھا، قوم نے پچھلے 4 سال میں بہت مشکل وقت دیکھا، کچھ کردار ایسے آئے جنہوں نے بھاگتے ہوئے پاکستان کو ٹھپ کردیا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں معاشرتی، سماجی کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، اس وقت ملک میں اقتصادی ترقی ہو رہی تھی، ہمارے دور میں معاشی بہتری کا دنیا بھی اعتراف کر رہی تھی مگر پتا نہیں وہ خواب تھا جو ادھورا رہ گیا اس خواب کو پورا ہونا چاہئے تھا۔نواز شریف نے کہا کہ اناڑی کے ہاتھوں ملک کی باگ ڈور کیسے دی جاتی ہے، اچھے بھلے لوگوں کے ہاتھوں سے اختیار لیکر اناڑی کے ہاتھ میں دیا گیا، ملک کی معیشت نیچے آگئی اور روپیہ کمزور ہوگیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے 4 سال میں روپیہ ایک جگہ پر رہا تاہم پچھلے دور میں روپیہ 4،4 گھنٹے بعد تبدیل ہو رہا تھا، آپ کی معیشت مس مینج ہوئی، ادراک کریں مس مینجمنٹ کب سے شروع ہوئی کیونکہ کرنسی اگر غیر مستحکم ہو تو ہر چیزغیر مستحکم ہو جاتی ہے۔ قائد (ن) لیگ نے کہا کہ لوگوں نے ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا، ملک کی ترقی کیلئے کام کیے لیکن ہر دور میں ہمیں نکال دیا گیا، 1993 اور1999 میں کیوں نکالا گیا مجھے پتا لگنا چاہیے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے کہا کہ کارگل میں لڑائی ہونی چاہیے، کیا اس لیے مجھے نکالا؟ چینی صدر نے خود مجھے کہا تھا سی پیک آپ کیلئے تحفہ ہے، مگر سیاسی مخلافین نے سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے