پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا نواز شریف کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

n01100512-b.jpg

پاکستان تحریک انصاف کی اسیر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف اور شہباز شریف کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ آئندہ انتخابات کے لیے سیکرٹری لیگل افیئرز تحریک انصاف رانا مدثر کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن حلقوں سے نواز شریف اور شہباز شریف کاغذات نامزدگی لیں وہاں سے یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔

رانا مدثر کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد نے اپنے خلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ جمع کرنے کی ہدایت کی، مقدمات کاریکارڈ کاغذات نامزدگی میں جمع کرانے کے لیے اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹیکس ریٹرنز اور متعلقہ دستاویز اکٹھی کی جا رہی ہیں اور انتخابی شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی حاصل کیے جائیں گے۔ رانا مدثر نے کہا کہ یاسمین راشد کے آبائی حلقے سے بھی نامزدگی جمع کرائے جائیں گے، ضمانت نہ ہونے پر یاسمین راشد جیل سے الیکشن لڑیں گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے