غزہ کیخلاف زمینی حملے جنوری 2024 تک جاری رہیں گے،

n01100661-b.jpg

امریکی حکام کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے CNN نے رپورٹ دی کہ واشنگٹن کو توقع ہے کہ غزہ پر صیہونی فوج کے زمینی حملوں کا سلسلہ جنوری 2024ء تک جاری رہے گا۔ ایک حساس ذریعے نے بھی CNN کو بتایا کہ امریکی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل غیر معینہ مدت تک اپنی کارروائیوں کو جاری نہیں رکھ سکتا۔ اس سورس نے دعویٰ کیا کہ اگر امریکی انتباہ موجود نہ ہوتا تو اسرائیل، غزہ کی پٹی کو خاک میں ملا دیتا۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بعض اعلیٰ امریکی عہدیداران نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس کو تشویش ہے کہ آئندہ ہفتے اسرائیلی عسکری کارروائیاں کس انداز سے آگے بڑھیں گی۔ اس کے علاوہ امریکہ نے اسرائیل کو صیہونی فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافے پر بھی خبردار کیا ہے۔

CNN کا کہنا ہے کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ صیہونی رژیم رواں سال کے آخر تک حماس کے ذریعے طوفان الاقصیٰ جیسی کارروائیوں کو روکنے میں ناکام ہو گا۔ تل ابیب کو اپنے اہداف کے حصول کے لئے طویل المدت اسٹریٹجی اپنانا ہو گی۔ قبل ازیں ایک اور امریکی عہدیدار نے Axios نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن جنگ کے بعد غزہ کی سکیورٹی اور گورننس کو خلاء سے مانیٹر کرنا چاہتا ہے تا کہ حماس کو دوبارہ اُبھرنے سے روکا جا سکے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے