سابق وزیر علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار
اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے غیرقانونی اسلحہ اورشراب رکھنے کے کیس میں سابق وزیر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر علی امین گنڈاپور کیخلاف غیرقانونی اسلحہ اورشراب رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔علی امین گنڈاپوراوروکیل راجہ ظہورالحسن عدالت پیش نہیں ہوئے، پراسیکیوٹراورتفتیشی افسرکیس ریکارڈکےساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے سابق وزیر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کےباوجودمسلسل عدم پیشی پراشتہاری قرار دیا گیا۔عدالت نے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔