پشاور: اسکول کے قریب دھماکہ، 7 بچے زخمی. 2 کی حالت تشویشناک

Screenshot_20231205-110417_1.jpg

پشاور میں ورسک روڈ بابو گڑھی کے قریب سڑک کنارے دھماکہ۔ جس میں پانچ بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دو کی حالت تشویشناک ھے۔

تفصیلات کے مطابق صبح کے وقت بابو گڑھی کے مقام پر دھماکہ ھوا۔ پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ریسکیو ٹیم کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی 3 ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں متاثرہ جگہ روانہ کردی گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پانچ بچے زخمی ہوئے ہیں جن میں دو شدید زخمی شامل ہیں۔اس حوالے سے ایس پی ورسک نے بتایا کہ زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے سے متعلق رپورٹ جلد فراہم کی جائے گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے