غزہ کے خلاف سیکورٹی حفاظتی دیوار لگانے سے اسرائیل محفوظ نہیں رہے گا، صہیونی مبصر

4400016.jpg

صہیونی مبصر نے نتن یاہو انتطامیہ کی جانب سے غزہ کے گرد سیکورٹی حصار کھینچنے کا منصوبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں بھی یہ تجریہ کیا جاچکا ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔ لبنان کی سرحد پر باڑ لگانے کے بعد اس کے اہداف حاصل نہیں ہوئے تھے۔روزنامہ ہارٹز کے تجزیہ کار زوری بارئیل نے مزید کہا ہے کہ حفاظتی باڑ لگانے کے بعد بھی حزب اللہ کی کاروائیاں نہیں رکی تھیں۔دوسری جانب صہیونی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز دن رات حماس کے رہنماوں کے تعاقب میں ہیں۔ یحیی السنوار سمیت تمام رہنماوں کو ختم کرنا ہمارا ہدف ہے۔یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کئی مرتبہ اعلان کرچکی ہے کہ حماس کے رہنماوں کو ختم کرنا اس کی اولین ترجیح ہے تاہم اب تک کے حملوں میں فلسطینی خواتین اور بچوں کو ہی نشانہ بنایا گیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے