اسرائیل کی حمایت امریکی صدر کے گلے پڑ گئی

Biden-696x342.webp

امریکی صدر جوبائیڈن کو غزہ کے معصوم فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کرنے والے اسرائیل کی حمایت کرنا مہنگا پڑ گیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کو دوبارہ صدارت کی دوڑ میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے امریکا کے مسلمان رہنماؤں نے بائیڈن کو روکو ”AbandonBiden” مہم شروع کردی ہے۔امریکی مسلمان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں ساتھ دینے والے امریکی صدر بائیڈن کو دوبارہ صدر بننے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ریاست منی سوٹا سے شروع ہونے والی بائیڈن مخالف مہم مشی گن، ایری زونا، وسکونسن، پنسلوانیا اور فلوریڈا تک پھیل گئی۔دوسری جانب اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 16ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، 24گھنٹے کے دوران مزید 700 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے جنوبی شہرخان یونس کے رہائشی علاقے میں وحشیانہ فضائی حملے اور بدترین گولہ باری کی گئی۔اسرائیلی فوج کی جارحیت کے باعث 40ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہیں جبکہ شہدا اور زخمیوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے