میاں نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان آج ملاقات کریں گے

n01100156-b.jpg

ملک میں حالیہ سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات میں باہمی حکمت عملی کی تیاری کیلئے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے درمیان اہم ملاقات آج ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں جماعتوں کے وفود بھی شریک ہوں گے۔ ملاقات میں آئندہ کے انتخابات سے متعلق دونوں جماعتیں اپنی سیاسی حکمت عملی طے کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران (ن) لیگ اور جے یو آئی کے درمیان سیٹ ایڈجسمنٹ سے متعلق فارمولے پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان صدر مملکت بنانے کیلئے میاں نواز شریف سے حمایت کا مطالبہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) مطالبہ کرے گی کہ اگر مولانا فضل الرحمان کو صدر مملکت بنایا جاتا ہے، تو جے یو آئی پورے ملک میں مسلم لیگ ن کیساتھ الیکشن میں تعاون کرے گی۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف بلوچستان میں بھی اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، جس کیلئے انہیں جے یو آئی کے تعاون کی ضرورت ہے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے