غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف کراچی میں امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج

n01100007-b.jpg

غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کراچی میں امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کیا گیا جس میں بچوں اور خواتین نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق دی سپورٹرز کی جانب سے غزہ میں قتل عام کے خلاف کراچی میں موجود امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کیا گیا، جس میں خواتین اور بچے شریک تھے۔ شہریوں نے غزہ میں شہید ہونے والے افراد سے اظہار ہمدردی کیا اور اسرائیل کے انسان سوز مظالم روکنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے فری فری فلسطین اور غزہ میں مظالم کی تصاویر اٹھائی ہوئی تھی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دی سپورٹرز کے ترجمان احسن مہدی نے کہا کہ آج دنیا فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف سینہ سپر ہے، دنیا عنقریب اسرائیل کا نابودی کا مشاہدہ کرے گی، ہمارا امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج اس لئے ہے کہ یہ امریکا ہی ہے کہ جو اسرائیل کا سرپرست ہے، اسرائیل کے ہر جرم میں امریا برابر کا شریک ہے، لہذا فلسطینی مزاحمت کی حمایت کیلئے پاکستان کی عوام ہمیشہ میدان میں ہے، اسرائیل اور اسکے سرپرست امریکا کے جرائم کو آشکار کرتے رہیں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے