اب صوفے اور کھلونے کہاں سے لائیں گے؟ فلسطینی بچی کی فریادیں

ghaza.jpg

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد اپنے گھر لوٹ کر آنے والی فلسطینی بچی بمباری سے تباہ شدہ گھر دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی جس کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل چیر دیے۔ 30 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں مزید ایک روز کی جنگ بندی پر اتفاق ہو ا ہے، اس سے قبل اسرائیل نے 6 روزہ جنگ بندی کی تھی جس کے بعد فلسطینی اپنے گھروں کی جانب لوٹ رہے ہیں۔ اب وسام نصر نامی انٹرنیشنل فوٹوگرافر اور فلسطینی اداکارہ کینزی نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ ویڈیو شیئر کی جس میں معصوم بچی اپنے ٹوٹے ہوئے گھر کا ملبہ دیکھ کر رو رہی ہے جب کہ اس کی والدہ اسے تسلیاں دے رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے