امکان ہے الیکشن کے بعد نون لیگ اور پیپلز پارٹی مخلوط حکومت بنائیں، پرویز اشرف

raja.jpg

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے الیکشن کے بعد پی پی اور نون لیگ کی مخلوط حکومت کا امکان ظاہر کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اچھا گمان رکھیں، الیکشن 8 فروری کو ہوجائیں گئے، الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔ پی پی رہنما نے کہا کہ الیکشن میں سب کو برابری کی بنیاد پر موقع ملنا چاہیے، کسی جماعت کے الیکشن لڑنے پر قدغن نہیں ہونی چاہیے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امکان ہے الیکشن کے بعد (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی مخلوط حکومت بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں کسی کو دو تہائی اکثریت ملتی ہے تو وہ اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کرسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے