کے پی میں ن لیگ اور جے یو آئی کا اتحاد نظر آرہا ہے: پرویز خٹک

parvaz-khatak.jpg

چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ لگتا ہے خیبر پختونخوا میں ن لیگ اور جے یو آئی میں اتحاد ہوگا۔
پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، محمد بشیر کو پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں، محمد بشیر سے پرانا تعلق ہے اور عرصے سے اکٹھے چل رہے ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ اس ملک میں 75 سال سے حکومتیں رہیں، ہم نے کیوں ترقی نہیں کی؟ کیوں ہمیں انصاف نہیں ملا؟ کیوں بیروزگاری ہورہی ہے؟ ان لوگوں کو ہم بار بار آزما چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا آگے نکل گئی اور ہم پیچھے جارہے ہیں، دنیا میں ہماری حیثیت ختم ہوگئی ہے، ہم قرضوں سے بھر گئے ہیں، کسی کے پاس کوئی پالیسی نہیں کہ سرمایہ کاری کیسے آئے گی، اس ملک میں بڑی بیماری اور کینسر قرضہ ہے، قرضہ واپس کرنے کیلئے دوبارہ قرضہ لینا پڑرہا ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ اللہ کرے پاکستان میں ایماندار لیڈر آئے اور قرضوں سے جان چھڑائے، میں نہیں دیکھ رہا کہ کسی کے پاس ایسی پالیسی ہے کہ ملک ترقی کرے گا، میں مختلف پارٹیوں کے ساتھ مختلف ضلعوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کروں گا، دوسری پارٹیوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات چیت چل رہی ہے، جلد رزلٹ سامنے آجائے گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے