ملک میں آئندہ ھونے والے انتخابات کرپٹ ٹولوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ھوں گے ، علامہ مبشر حسن

mubashir.jpg

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن پولٹیکل سیکرٹری علا مہ مبشر حسن نے وحدت ہاوس انچولی میں ڈویژن پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کا سیاسی شعور بڑھا ھے اب عوام الیکشن میں ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے والوں کے خلاف ووٹ دیں گے اور ملک کو آئی ایم ایف اور امریکی غلامی کرنے والوں سے نجات دلائیں گے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ( MWM ) کراچی سے پوری تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی۔اجلاس میں مولانا صادق جعفری علامہ ملک غلام عباس ،سبط اصغرمولانا نشان حیدر سمیت دیگر زمہ داران موجود تھے۔
علامہ مبشر حسن نے مزید کہا کہ کراچی بلخصوص سندھ کی عوام کے بنیادی مسائل اور سہولیات کے حل کے لیے جدوجہد کریں گے،کراچی سمیت پورے صوبے کی عوام کو متحد کریں گے ،سندھ کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے عوام ہم پر اعتماد کرے،، سابقہ حکمران صرف عیاشیوں اور محلات بنانے میں مصروف ہے انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے،ہمارا مؤقف واضع ہے کہ مظلوم عوام کی داد رسی کی جائےعوام مہنگائی کے ہاتھوں بہت پریشان ہے،اگر حکمرانوں نے سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا تو عوام سڑکوں پر ہوگی اور حالات کی تمام تر ذمہ دار حکمران ہونگے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے