غزہ جنگ میں وقفے کا دوسرا دن، آج بھی حماس اور اسرائیلی فورسز قیدیوں کو رہا کریں گے

gaza-39-696x342.webp

غزہ میں آج جنگ میں وقفے کا دوسرا روز ہے، عارضی جنگ بندی پر معصوم بچوں کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں، 10 سال کے ایک بچے نے جنگ میں وقفے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم پر کوئی لڑاکا طیارہ بم گرانے نہیں آیا، دوسری طرف آج بھی حماس اور اسرائیلی فورسز قیدیوں کو رہا کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے وقفے کا آج دوسرا دن ہے، گزشتہ روز جمعہ کو اسرائیل حماس قیدیوں کے تبادلے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا، حماس کی جانب سے رہا ہونے والے قیدیوں میں اسرائیلی خواتین اور بچے اور تھائی فارم ورکرز شامل تھے، آج بھی حماس اور اسرائیلی فورسز قیدیوں کو رہا کریں گے۔معرب میڈیا کے مطابق آج رہا ہونے والے اسرائیلی قیدیوں کی فہرست فراہم کر دی گئی ہے.

اسرائیل کے وزیر اعظم ہاؤس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج شام میں مزید 13 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، نیتن یاہو نے کہا کہ تمام یرغمالیوں کی واپسی کے لیے پرعزم ہیں، اور یہی جنگ کا ہدف ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہم نے ایک اہم پہلا قدم اٹھایا ہے، اور ہم یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے