سوڈان میں انخلا کے آپریشن میں شامل ترکیے کے طیارے پر فائرنگ
سوڈان میں پیرا ملٹری فورسز نے ترکیے کے انخلا کے آپریشن میں شامل طیارے پر فائرنگ کی ہے۔
مزید پڑھیں: سوڈان میں انخلا کے آپریشن میں شامل ترکیے کے طیارے پر فائرنگسوڈانی فوج کا کہنا ہے کہ خرطوم کے مضافات میں موجود ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران ترک طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔
سوڈانی فوج کے مطابق فائرنگ سے طیارے کے عملے کا ایک رکن زخمی ہوا اور ایندھن کی فراہمی کو نقصان پہنچا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے باوجود فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان سوڈان میں اب بھی جھڑپیں جاری ہیں۔
’سوڈان کی صورت حال کسی بھی لمحے بگڑ سکتی ہے‘
رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے امریکیوں کو 24 سے48 گھنٹوں میں سوڈان چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق سوڈان کی صورت حال کسی بھی لمحے بگڑ سکتی ہے، امریکیوں کو اگلے 24 سے48 گھنٹوں میں سوڈان سے نکل جانا چاہیے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سوڈان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافے پر انتظامیہ کو گہری تشویش ہے۔